ایران کے پاکستان میں تعینات سفیر مہدی ہنردوست کی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات

ملاقات میں دوطرفہ باہمی تعلقات سمیت علاقائی سلامتی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ مذہبی ،ثقافتی اوردوستی جیسے رشتے میں بندھا ہوا ہے،پاکستان ایران کے ساتھ معاشی، اقتصادی اور علاقائی ترقی کے لیے تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے، جنوبی ایشیاء میں بسنے والے تمام ممالک میں ملکی معیشت کو مضبوط بنانے اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مشترکہ اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے،پارلیمانی سفارتکاری اور باہمی روابط کے فروغ سے پارلیمنٹرین کی تجربات میں اضافہ ہو سکتا ہے،

جبکہ ایرانی سفیر مہدی نے کہا کہ ان پاکستان کے ساتھ اپنے قریبی دوستانہ تعلقات کو بڑی قد کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ایران پاکستان میں تجارت کے ذریعے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے.