آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (او جی ڈی سی ایل) نے کوہاٹ میں تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت کا اعلان کردیا۔

او جی ڈی سی ایل کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کوہاٹ میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں ابتدائی تخمینے کے مطابق ان ذخائر سے ایک کروڑ27 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوسکے گی۔

او جی ڈی سی ایل اعلامئے کے مطابق دریافت سے یومیہ 240 بیرل خام تیل حاصل ہوگا، منصوبے میں 50 فیصد سرمایہ کاری او جی ڈی سی ایل اور 50 فیصد جوائنٹ وینچر میں شامل دیگر کمپنیوں کی ہے۔