انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا اور اوپن مارکیٹ میںڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 151 پر پہنچ گیا۔

پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 151 روپے پر اپنی جگہ برقرار ہے تاہم انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر پہلے 93 پیسے مہنگا ہوکر 148 روپے 80 پیسے کا ہوا اور کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا جس کے بعد ڈالر ایک روپے 53 پیسے مہنگا ہوکر 149 روپے 40 پیسے کا ہوگیا۔