ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ دہائیوں سے قابض بھارتی فوج جدوجہد آزادی کچلنے میں ناکام ہے، پرعزم کشمیری اپنا حق لینے میں کامیاب ہوں گے ،انشااللہ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر 1948 سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر حل کا منتظر ہے، دہائیوں سے قابض بھارتی فوج جدوجہد آزادی کچلنے میں ناکام ہے، پرعزم کشمیری اپنا حق لینے میں کامیاب ہوں گے ،انشااللہ۔