الیکشن کمیشن نے عام انتخابات2018 کے لئے پولنگ کاوقت ایک گھنٹہ بڑھادیا ، اب پولنگ صبح 8سے شام 6بجے تک جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات2018 کی تیاریاں عروج پر ہیں ، الیکشن کمیشن نے پولنگ کاوقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا، پولنگ صبح 8سے شام 6بجے تک جاری رہے گی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عوام کی سہولت کیلئے پولنگ کے اوقات میں اضافہ کیا گیا۔

یاد رہے دو روز قبل الیکشن کمیشن نے کی 8بجےتک وقت بڑھانےکی درخواست مسترد کی تھی اور کہا تھا کہ پولنگ کا وقت قانون کے مطابق 8 گھنٹے مقرر
ہے،  پولنگ کے اوقات صبح 8 تا 5سے زیادہ نہیں بڑھا سکتے۔