اقوام متحدہ کے ہائی کمیشنر برائے انسانی حقوق میشل بیچلٹ اور سابق ہائی کمیشنر زید الراعد حسین نے بھارت پر زور دیا ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کے ماہرین کو داخلہ کی اجازت دے جائے۔

فائل فوٹو: اقوام متحدہ کی عمارت

انکا کہنا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو اندرونی معاملہ قرار دیکر اسے مسترد کر چکا ہے لیکن ہیومین رائیٹس حکام بھارت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوٹریز نے بھی اس امید کا اظہار کیا ہے کہ جلد انسانی حقوق کے ماہرین کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 5 اگست کے بعد سے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ٹیلی فون سروس، میڈیا کی رسائی سب کچھ بند ہے، انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر میں جانے کی اجازت نہیں جبکہ وہاں کی عوام پر بھارتی فوج کاظلم و بربریت جاری ہے۔