سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ افغان صدراشرف غنی کی دعوت پر کابل روانہ ہوگئے ہیں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو افغان صدراشرف غنی نے دورہ کابل کی دعوت دی ہے

میجر جنرل آصف غفور کے مطابق  پاکستان افغانستان میں امن کیلیےامریکا اورنیٹو کی کامیابی چاہتا ہے اور پاکستان افغانستان میں قومی مفاہمت پر مبنی حکومت کا خواہش مند ہے

یاد رہے کہ ستائیس مئی کو افغان مشیر سلامتی امورمحمد حنیف اتمر کی قیادت میں اعلیٰ سطحی افغان وفد نے مشیر سلامتی امور جنرل (ر) ناصر جنجوعہ سے مُلاقات کی تھی، ملاقات میں پاک افغان دوطرفہ امور، سیکیورٹی صورتحال اور بارڈر مینیجمنٹ کے حوالے سے مل جُل کر کام کرنے کا عزم اظہار کیا گیا تھا