ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کی کمانڈ سنبھال لی، سہیل امان نے پاک فضائیہ کی کمان ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو سونپی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ میں کمان کی تبدیلی کی پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان نےپاک فضائیہ کی کمان سنبھال لی، سہیل امان نے پاک فضائیہ کی کمان ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو سونپی۔

سہیل امان نے نئے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو بیجز لگائے۔

تیئس دسمبر 1962 ء کو جنم لینے والے ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان پاک فضائیہ کے 22 ویں سربراہ ہیں، ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے دسمبر 1983 ء میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا اور پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان سے اعزازی شمشیر ، بیسٹ پائلٹ ٹرافی اور چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی گولڈ میڈل کے حقدار قرار پائے۔

اپنے شاندار کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک فائٹر سکواڈرن ، ایک ٹیکٹیکل اٹیک ونگ،F-16کی دو ائیر بیسز اور ریجنل ائیر کمانڈ کی کمانڈ کی،ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان ایک کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ کامبیٹ کمانڈ سکول ، کمانڈ اینڈ سٹاف کالج اردن ، ائیر وار کالج فیصل ا ور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں