اسلام آباد : آصف زرداری،مرادعلی شاہ،فریال تالپورکوخواہش پرگرفتارنہیں کیاجاسکتا،نیب

تفصیلات کے مطابق ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کےفیصلے کی مصدقہ نقول تاحال موصول نہیں ہوئی ،سپریم کورٹ کےمصدقہ فیصلےکی روشنی میں قانون اپناراستہ خودبنائےگا.

مزید ترجمان نیب نے کہا کہ نیب کاایک وفاقی وزیرکےمیڈیاپربیانات کامتن طلب کرنےکافیصلہ اور نیب ہرقسم کےدباؤکویکسرمستردکرتاہے، تحقیقات صرف آئین وقانون کےمطابق سرانجام دی جاتی ہیں.