حمزہ شہباز کی منکوحہ ہونے کی دعویدار عائشہ احد ملک نے کہا کہ آج انصاف کابول بالا ہواہے،چیف جسٹس پاکستان زندہ باد، مجھے امید ہے عدلیہ مجھے انصاف دے گی۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی اہلیہ ہونے کی دعوے دار عائشہ احد نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج میرے ملک کی عدلیہ آزاد ہے،مجھے امید ہے عدلیہ مجھے انصاف دے گی۔

عائشہ احد کا کہنا تھا کہ ساڑھے7سال بعد حمزہ شہباز کے خلاف مقدمے کا حکم دیا گیا، آئی جی پنجاب کو عدالت نے حکم دیا مقدمہ درج کریں، حمزہ شہباز، مقصود بٹ، ذوالفقار چیمہ و دیگر کیخلاف مقدمہ درج ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اللہ کا جتنا شکر ادا کروں اتنا کم ہے ، آج انصاف کابول بالا ہوا ہے،چیف جسٹس پاکستان زندہ باد۔