سپریم کورٹ نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کے جہازوں پرقومی پرچم کی جگہ مارخورکی تصویرلگانے پر پابندی عائد کردی ، چیف جسٹس نے حکم دیا کہ آئندہ کسی جہاز سے قومی پرچم نہیں ہٹایا جائے گا، کسی جہازسے قومی پرچم ہٹایا گیا تو حکم عدولی سمجھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں قومی ایئرلائن پی آئی اے کے طیاروں پر قومی پرچم کی جگہ مارخور کی تصویرپر ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت میں پی آئی اے کے جہازوں پر قومی پرچم کی جگہ مارخور کی تصویر لگانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ کسی جہازسےقومی پرچم نہیں ہٹایا جائے گا، کسی جہا زسے قومی پرچم ہٹایا گیا تو حکم عدولی سمجھا جائے گا۔

سی ای اومشرف رسول کی تعیناتی کے خلاف درخواست کابینہ ڈویژن کے حوالے سے چیف جسٹس نے کہا کہ حکومتی صوابدید ہے جائزہ لے مشرف رسول تعیناتی کے اہل ہیں یا نہیں۔

چیف جسٹس نے پی آئی اے کے 10سال کے سربراہان کو مشروط بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو ملک سے زیادہ بیرون ملک کاروبار عزیز ہیں، اپنے کاروبارکو وسعت دیتے رہے اور پی آئی اے کو تباہ کردیا۔

http://reportersdiary.com/2018/06/سپریم-کورٹ-نےپی-آئی-اے-میں-پائلٹس-کےعلا/