سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی سےلوگ خائف ہیں،کوشش کی جارہی ہےمسلم لیگ ن کوانتخابات سے روکا جائے، 2018کےانتخابات میں نوازشریف اورن لیگ کی فتح یقینی ہے۔

نواز شریف نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مقدمہ ایسا ہے کہ چلے جارہا ہے، کوشش یہ ہے کہ کسی بھی طرح نوازشریف کو سزا ہو۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم جان چکی ہے ریفرنسزہیں کیا، مقدمہ صرف یہ ہےکہ کسی طرح نوازشریف کو روکا جائے، آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی سے لوگ خائف ہیں، کوشش کی جارہی ہے مسلم لیگ ن کو انتخابات سے روکا جائے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ہمیں عام انتخابات میں فتح سےروکنا چاہتےہیں، کچھ لوگ چاہتے تھے ہم انتخابات کا بائیکاٹ کریں، کے انتخابات میں نوازشریف اور ن لیگ کی فتح یقینی ہے۔